• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا، بیرسٹر گوہر

تصویر، سہیل آفریدی فیس بک
تصویر، سہیل آفریدی فیس بک 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

ہری پور میں ریلی کے شرکاء سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، 3 سال سے ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری رہےگی، ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس، امن و امان اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید