میئر کراچی مرتضیٰ وہاب دوبارہ آگ سے متاثرہ گل پلازہ پہنچ گئے انہوں نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب دوبارہ گل پلازہ پہنچ گئے، عوام کی جانب سے جاری احتجاج پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے کہا عوام جذباتی ہیں میں ان کا دکھ سمجھتا ہوں، تنقید کریں۔
میئر کراچی نے کہا ہے کہ 65 کے قریب لوگ لاپتہ ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوا۔
انہوں نے بتایا عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا اس حوالے سے ابھی وقت نہیں دے سکتا۔
مرتضیٰ وہاب نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی رات 10بجکر 27 منٹ پر کال آئی اور 15منٹ میں فائر بریگیڈ پہنچ گئی، فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔