• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل کردیا گیا، اسکول 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔

حکام کے مطابق طلبہ و طالبات کے یونیفارم کی پابندی میں عارضی نرمی کی گئی ہے۔

سردی کے باعث طلبہ و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سویٹر، کوٹ، جیکٹس، ٹوپیاں اور موزے پہن کر آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تمام اسکول 12 جنوری کو کھلنے تھے لیکن شدید سردی کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید