• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 87 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھی گئی۔

بازار حصص میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2662 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 761 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 882 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 127 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید