• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: ایڈیشنل آئی جی کراچی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ  کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

گل پلازا کے دور ے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی گل پلازا کی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔

چیف فائر افسر کے مطابق پلازا میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہا ہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔

پلازا کی تیسری منزل پر پھنسے کسی شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن میں اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید