وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر کام جاری ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیرخزانہ نے سعودی ہم منصب محمد الجدعان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب سے دیرینہ اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔