• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم پاکستان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے معمول کی کارروائی معطل کر کے سانحہ گل پلازا پر بحث کا مطالبہ کر دیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ یہ آگ ہمارے دلوں میں لگی ہے، آج کی کارروائی معطل کی جائے، کراچی میں قومی سانحہ ہوا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 40 سے زائد افراد شہید ہو گئے وہ بھی پاکستانی ہیں، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہو گا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور شور شرابہ کیا۔

ایم کیو ایم اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ اپنی سیٹوں پر جائیں تو آپ کو بات کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید