• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، اسلامی ترقیاتی بینک میں 3 قرض معاہدوں پر دستخط

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے مابین 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے 3 قرض معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

آئی ڈی بی سکھر تا حیدر آباد موٹروے منصوبے کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کرے گا۔ ایم 6 سکھر تا حیدرآباد موٹروے مجوزہ پشاور تا کراچی موٹروے کا اہم حصہ ہے۔

انتہائی غریب اور سیلاب متاثرہ گھرانوں کوغربت سے نکالنے کا پروگرام شروع کرنے کا بھی معاہدہ کیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد غریب خاندانوں کو پائیدار روزگار اور معاشی خودمختاری فراہم کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید