• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تین دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، ایس بی سی اے کا چیئرمین آباد کو خط

کراچی میں تین دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیئرمین آباد کو خط لکھ کر بتادیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عمل درآمد کروائیں، حفاظتی اقدامات جن بلڈر نے نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کراچی کے مفاد میں ہے کہ اقدمات فوراً کیے جائیں۔

اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے، تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید