• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانے پر حملے کی صورت میں ایران کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران نے لبنان میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے جواب میں دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں کا اعلان کردیا۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تو پوری دنیا میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کسی بھی ملک میں اس کے سفارت خانوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ اسرائیل ہمارے دیگر ممالک کے لیے احترام کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید