• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

فوٹو: اسکرین گریب۔سوشال میڈیا
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشال میڈیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 4 لاکھ ڈالر معاونت کی پیشکش کی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کے منرل شعبے میں بڑی ترقی ہوگی۔ 

جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر آف شور تیل و گیس تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید