فلک جاوید کے وکیل نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی گواہی ریکارڈ کرنے کی مخالفت کردی۔
لاہور کی مقامی عدالت نے عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں خاتون صوبائی وزیر کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 21 جنوری کو صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری پیش ہوں ،اگر وہ پیش نہ ہوئیں تو وارنٹ یا دیگر کارروائی کی جائے گی۔
ٹرائل کے آخر میں گواہی ریکارڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، لاہور ہائی کورٹ 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے، مدعیہ ہر صورت آئندہ سماعت پر پیشی کو یقینی بنائے۔
ملزمہ فلک جاوید کے وکیل نے عظمیٰ بخاری جانب سے ٹرائل کے آخر پر گواہی ریکارڈ کرانے کی درخواست کی مخالفت کی۔
عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔