سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے بعد اس سے ملحقہ رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔
ایس بی سی اے کی جانب سے رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہوئے ہیں، رمپا پلازہ کےخطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رمپا پلازہ میں کسی بھی غیر اجازت شدہ سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس کے بعد شناخت کی جانے والی لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب گل پلازہ میں فائر فائٹر اور ریسکیو ٹیمیں تیسری منزل تک پہنچ گئیں، پہلی اور دوسری منزل کو پہلے کلیئر کردیا گیا ہے جلد ملبے کو کلیئر کرنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔