وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومتی کاوشوں سے ریلوے سفر کو عوام کے لیے محفوظ اور پُراعتماد بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دے دیا۔
انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو مسافروں کے لیے محفوظ، پُراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔
ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی گئی ہے۔ جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں سیکیورٹی اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔
پاک فوج، ایف سی کی سیکیورٹی سے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے جدید سیکیورٹی اقدامات سے سفری سہولتوں کو فروغ مل رہا ہے۔