ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
دریں اثناء ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قریبی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔
ریلوے حکام کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
علاوہ ازیں ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ لانے کے لیے 6 بسیں سپیزنڈ پہنچ گئیں۔
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق بسوں کے ذریعے مسافروں کو سپیزنڈ سے کوئٹہ واپس لایا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سپیزنڈ کے قریب ٹریک پر دھماکے کے بعد ریلیف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو کوئٹہ لایا جا رہا ے، جبکہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو پہلے ہی شٹل ٹرین سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔