• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات کی۔

محسن نقوی نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا مفتی منیب الرحمٰن اور دیگر علمائے کرام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سب سے پہلے ہے، ‎علمائے کرام کی پاکستان کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔‎

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن سب کے لیے قابل احترام ہیں۔ ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں، وہ سب کو متحد رکھنے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے ملک کی سالمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

قومی خبریں سے مزید