• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا: ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سنگین غلفت کی مرتکب سندھ حکومت آئینی و قانونی طور پر تحقیقات کرانے کا حق نہیں رکھتی، وزیر اعظم فوری طور پر آزاد اور بااختیار قومی کمیشن تشکیل دیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کھلے میدان میں ملبے، انسانی اعضا اور شواہد کا ڈھیر کرنا کمیٹی کے کردار کو مشکوک بنا رہا ہے، بارش میں ملبے سے تمام ثبوت و شواہد دھل چکے ہیں، ملبہ کیمیکل اجزا جمع کرنے کے قابل نہیں رہا۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری سانحہ گل پلازہ کے لواحقین کا حق اور انصاف کا تقاضہ ہے۔

ایم کیو ایم ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ اور تاجروں کے ساتھ انصاف کے حصول تک کھڑے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید