• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا درجہ حرارت 8، سردی کی شدت 4 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جانے لگی

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی میں شدید سردی کے سبب رات اور صبح کے اوقات میں ٹریفک میں نمایاں کمی نظر آئی۔

شہر میں رات بھر تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، صبح کے اوقات میں ورزش کیلئے پارکوں کا رخ کرنے والے افراد کی تعداد بھی معمول سے کم رہی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں سردی منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔ 

چمن میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری  ہے جبکہ سردی منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔


قومی خبریں سے مزید