• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی آپس میں لڑ پڑے، دھکے اور ہاتھا پائی

اسکرین گرائب
اسکرین گرائب

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ارکان آپس میں لڑ پڑے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور خرم شہزاد نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ایک دوسرے کو دھکے دیے، اس دوران ہاتھاپائی بھی ہوئی۔

اقبال آفریدی کا موقف تھا کہ اُن کے علاقے میں آپریشن ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے غدار لوگ آپریشن کے معاملے پر اُنہیں ایوان میں بولنے ہی نہیں دیتے، کوئی سوال نہیں کرنے دیتے۔

جھگڑے کے دوران بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے تو اقبال آفریدی اُن پر بھی برہم ہوگئے اور کہا کہ سب غلطی بیرسٹر گوہر کی ہے، انہیں بدنام کرنے کے لیے غنڈے پال رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید