اسلام آ باد(رانا غلام قادر ) ملک بھر میں آ ٹا مزید مہنگا؛20 کلو کا تھیلا کا نرخ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ،پشاوراور بنوں کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، جہاں 20کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے وصول کی جاتی ہے، جبکہ اسی تھیلے کی قیمت اسلام آباد میں 2960، راولپنڈی 2933 ، کوئٹہ2850، حیدر آباد 2760، کراچی 2700 ، اوررگودھا میں 2667 روپے ہے۔و فاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پشاور اوربنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک ہے۔اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2960 روپے ، راولپنڈی میں 2933 ،کوئٹہ2850 اورحیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا2760روپے تک میں فروخت ہو ر ہا ہے۔ کراچی 2700روپے اورسرگودھا میں آٹے کا20کلوکاتھیلا2667 روپے تک ہوگیا۔ فیصل آباد،خضدار،سکھر اورملتان میں آٹےکا20 کلوکاتھیلا2600 روپے تک ہے۔سیالکوٹ2540 اوربہاولپور میں آٹےکا20 کلوتھیلا2506روپے تک میں فروخت ہو ر ہا ہے۔ لاڑکانہ 2500 اورگوجرانوالہ میں آٹےکا 20کلو کا تھیلا2467 روپے تک ہے۔ لاہورمیں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت سب سے کم 1850 روپے تک ہے۔