روس نے ایرانی حملے روکنے سے متعلق منظور قرارداد جانب دار قرار دیدی۔
روسی مندوب وسیلے نبنزیا نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے فوری بند کیے جائیں، کسی ملک کی شہری آبادی پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیکل والز نے کہا کہ ایران نے کہا امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا مگر ایران کی جانب سے دبئی میں ہوٹلوں پر حملے کیے گئے۔
امریکی مندوب نے کہا کہ خلیجی ممالک ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے متاثر ہوئے، ایرانی حکومت کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔