• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل ابیب میں متعین ہسپانوی سفیر سبکدوش، اسرائیل سے تعلقات ناظم الامور تک محدود

اسپین کی حکومت نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں متعین اپنے سفیر کو سبکدوش کر دیا۔

میڈرڈ سے ہسپانوی اخبار کے مطابق اسپین کی حکومت نے تل ابیب میں اپنا سفارتی عملہ کم کر دیا۔ 

ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ناظم الامور تک محدود رکھنے اور سفارتی عملے میں کمی کی حمایت کی۔ 

یاد رہے کہ اسپین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1986 میں قائم کیے تھے، تاہم اس کے باوجود تعلقات میں کشیدگی پائی گئی۔ اسپین نے غزہ جنگ سمیت ایران پر امریکا اسرائیل حملوں کی شدید مخالفت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید