اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
سلامتی کونسل اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی، خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کےحق میں 13ووٹ آئے۔
ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔
بحرین کے مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد 135ممالک نے کواسپانسر کی، پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کیخلاف پیش قراردادکا شریک معاون تھا۔
یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی قرارداد 135 شریک معاونین نے پیش کی۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایبولا پر قرارداد 134 ممالک نے پیش کی تھی، اب روس کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی۔