• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراہ آپریشن، PTI حکومت کی رضامندی شامل، اپوزیشن لیڈر KP، بند کمروں کے فیصلے مسلط ہوئے، حکومتی ترجمان

پشاور ( لیڈی رپورٹر،نمائندہ جنگ )خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ تیراہ آپریشن میں پی ٹی آئی حکومت کی رضا مندی شامل ہے ، آپریشن صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے کر شروع کیا گیا ہے،آپریشن کی منظوری وزیراعلی کی صدارت میں ہونے والے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ ان معاملات پر حکومتی پالیسی واضح ہے، بند کمروں کے فیصلے مسلط کئےجارہے ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پشاور میڈیکل کمپلیکس آمد، تیراہ سے تعلق رکھنے والے زخمی افراد کی عیادت ،پاک فوج کی برفباری میں تیراہ سےعارضی انخلا کرنےوالوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج نے 20 پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید