برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ 2026ء ایک ایسا سال ہے جس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، یہ بیانیے کا سال بھی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونانیوں نے جب جمہوریت بنائی تو عورتوں کو اس میں نہیں شامل کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ امریکا جب بنا تب بھی آزادی صرف مردوں کے لیے تھی، عورتوں کو ووٹ کا حق بہت آخر میں ملا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ 1973ء تک برطانیہ میں شادی کے بعد آپ کو نوکری سے استعفیٰ دینا پڑتا تھا، وومن رائٹس بل 1979ء میں آیا جس میں یہ قوانین شامل ہوئے۔
جین میریٹ نے کہا کہ 12 ممالک کی جانب سے صرف اس بل پر ہامی بھری گئی، کسی بھی برائی کو برائی کہنا پہلا مرحلہ ہوتا ہے، پھر قانون سازی آتی ہے۔