کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر فائرنگ سے مارا گیا۔
پشاور میں سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جس نے دوران تفتش اے ایس آئی فصیح اللّٰہ اور سلمان کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ٹارگٹ کلر مارا گیا جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔