سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے استفسار کیا ہے کہ کیا ہم سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کردار بھول گئے؟
لاہور میں تھنک فیسٹ کے تیسرے روز 27 ویں ترمیم پر مکالمے کے دوران عرفان قادر نے مطالبہ کیا کہ تمام ججز اور سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کہتا رہا ہوں کہ مادر پدر آزاد عدلیہ کو ان حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جو آج ہیں، وفاقی وزراء، وزیرِ اعظم اور ججوں کو نااہل کیا گیا۔
سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیا ہم سابق چیف جسٹس ثاقب نتار کا کردار بھول گئے ہیں، پارلیمنٹ کو اتفاقِ رائے سےججوں کی تقرری پر اتفاق کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توہینِ عدالت کا کوئی قانون ہی نہیں، جج خود کیس بنا کر فیصلے کر رہے ہیں۔