• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کم عمر بچے کا اغوا و قتل، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کم عمر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملزم عادل کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

سیشن عدالت جنوبی میں کم عمر بچے کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم عادل کی درخواست ضمانت پر جج نے فیصلہ سنادیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کلیئر نہ ہونے کے باوجود دیگر شواہد پراسیکیوشن کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

عدالت کے روبرو ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج کروایا گیا ہے، جس پر پراسیکیوشن نے کہا کہ تاخیر نارمل ہے کیونکہ والد اپنے بچے کی تلاش کر رہا تھا، بچے کی لاش واقعے کے 2 دن بعد ملی تھی، والد نے شناخت کی تو معاملہ قتل میں تبدیل ہوگیا تھا۔

پراسیکیوشن کے وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے انکشافات سے تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، ملزم بہرا اور گونگا ہونے کے باوجود مترجم کے ذریعے بیان دے سکتا ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ کیس سنگین نوعیت اور سخت سزا کا حامل ہے، ملزم کی رہائی سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔

ملزم کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ستمبر 2025ء میں ڈیفنس تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید