• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت میں’نیپاہ وائرس‘ بے قابو

نئی دہلی/ کراچی (ویب ڈیسک) بھارت میں ہلاکت خیز ’’نیپاہ وائرس‘‘ کے پھیلاؤ نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں نے صورتحال مانیٹر کرنا شروع کر دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی لپیٹ میں آسکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں اب تک کم از کم 5 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سخت قرنطینہ اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔یہ صورتحال بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کی ہلاکت خیزی کورونا سے کہیں زیادہ اور شرح 40 سے 75 فیصد تک ہے۔ اس سے قبل یاد رہے کہ نئی دہلی میں انڈین اوپن بیڈمنٹن میں بدانتظامی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی صحت اور زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر ایونٹ ادھورا چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپسی کی راہ لی ہے۔ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ بھارتی حکام صورتحال کی سنگینی کو چھپا رہے ہیں ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بیڈمنٹن کے بعد اب دیگر بین الاقوامی مقابلوں پر بھی خوف سائے گہرے ہو گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید