• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

دفتر خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہے ہیں، سارک کا فورم بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہا ہے، اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق چین کے افغانستان میں دہشتگردی کے حوالے سے خدشات ہیں، پاکستان کے بھی افغانستان کے حوالے سے خدشات ہیں، چینی شہریوں کو افغانستان میں خطرات لاحق ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا افغانستان پر موقف یکساں ہے۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جو سب کو درپیش ہے، دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کےلیے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی بنیادی وجہ دہشتگرد تنظیموں کی بارڈر کراسنگ کو روکنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید