اینٹی کرپشن نے چیف افسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ کو گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کر دیا۔
حیدر چٹھہ کو سینئر سول جج کرمنل ڈویژن صفت اللّٰہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے چیف افسر میونسپل کارپوریشن کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ڈپٹی کمشنر کے جعلی دستخطوں سے فنانس بل کلیئر کروائے تھے۔