انڈر 19 ورلڈ کپ کے سُپر سکسز کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بولاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔