وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے عالمی یومِ آبِ گاہ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آبگاہوں کی تباہی سمندری حیات اور ماہی گیری کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آبگاہیں اور مقامی روایتی علم ساحلی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
جنید انوار چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 240 سے زائد اہم آبگاہیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبگاہیں ملک کے تقریباً 10 فیصد رقبے پر محیط ہیں۔
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ آبگاہیں مچھلیوں اور سمندری کچھوؤں کے لیے قدرتی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں اور ان کے بغیر پائیدار ساحلی ترقی ممکن نہیں۔