گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاک فوج دن رات بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے اٹک میں35 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سفید پوش والدین بچیوں کی شادی کی درخواست گورنر ہاؤس میں دے سکتے ہیں، پورے پنجاب میں اجتماعی شادیاں کی جائیں گی۔
سلیم حیدر نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی بیٹی جہیز اور کھانے کے وسائل نہ ہونے کے سبب گھر نہیں بیٹھے گی اور یہ 35 بیٹیاں مجھے اپنی 2 بیٹیوں طرح عزیز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن کے بغیر ایسی تقریبات ممکن نہیں، امن و امان کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے نوبیاہتا جوڑوں کو نقد سلامی دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔