• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ حکومت کا سخت لیکن ضروری فیصلہ ہے: محمد یوسف

محمد یوسف— فائل فوٹو
محمد یوسف— فائل فوٹو 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کو حکومت کا سخت اور ضروری فیصلہ قرار دیا ہے۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ہماری حکومت کا سخت لیکن ضروری مؤقف ہے۔

فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ اصول تجارتی مفادات سے پہلے ہونے چاہئیں اور عالمی کرکٹ میں جانبدارانہ اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کھیل کو حقیقی معنوں میں عالمی بنایا جائے۔ 

سابق کرکٹر نے لکھا کہ ہم فخر کے ساتھ کھیلتے ہیں لیکن ہم کھیلوں میں برابری اور انصاف کے لیے بھی کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم بنگلادیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید