چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید نے ملاقات نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اعادہ اور انٹیلی جنس تبادلے و رکن ممالک کی استعداد بڑھانے کے اقدامات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد بن سعید نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کیا، انھوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کیلیے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا گیا۔
وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسندی سے متعلق ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کرے گا۔ آئی ایم سی ٹی سی کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے۔