• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا لے جا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کمبوڈیا لے جا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گروہ 6 افراد پر مشتمل تھا اور اس کے رکن 2 ملزمان کمبوڈیا میں مقیم تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مقیم 4 ملزمان دیگر نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے اور اس مقصد کے لیے وہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر پر جاب کا اشتہار دیتے تھے، اشتہار دیکھ کر سادہ لوح نوجوان ملزمان سے رابطہ کرتے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پڑھے لکھے اورکمپیوٹر اسکلز والے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے، کمبوڈیا میں مقیم ملزمان فی کس 2 ہزار ڈالرز لیتے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں کو قیدی بنا کر ان سے آن لائن اسکیمنگ کا کام کروایا جاتا تھا، کام سے انکار کرنے والوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ اب تک 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھیج چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید