• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو 1 ماہ میں چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو 1 ماہ میں چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے سے متعلق احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کی بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کڑور کی واپسی کے لیے درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نئی نیب ترامیم کے بعد چیئرمین نیب نے ریفرنس بند کرنے کی منظوری دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ نیب کو ریفرنس بند کرنے کے لیے متعلقہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا، آپ کا تفتیش کا طریقہ کار کیا ہے؟ انکوائری میں کیا فیصلہ ہوا تھا؟

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ انکوائری بند کی جائے گی۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ ایک بورڈ نے کوئی فیصلہ کیا ہو اور کوئی نیا بورڈ آ کر فیصلہ تبدیل کر دے؟

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید