• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ڈیلیوری بوائز نے تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا

فوٹو — بھارتی میڈیا
فوٹو — بھارتی میڈیا 

بھارت میں 3 ڈیلیوری بوائز نے ایک تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 3 جنوری کی رات کو سینٹرل دہلی کے کناٹ پلیس میں پیش آیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد شیوم گپتا نامی تاجر 2 ہفتوں تک اسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑتا رہا اور پھر 19 جنوری کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے شیوم  گپتا کے خون سے لت پت کپڑوں کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج کر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اب مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہی ہے اور اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پہلے شیوم گپتا کی ڈیلیوری بوائز کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر نوبت تشدد تک پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

شیوم کے والد انیل کانت گپتا نے پولیس سے اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید