• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینیتا ڈیوڈ کا اسکن وائٹننگ انجیکشنز استعمال کرنے کا اعتراف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز سے متعلق کھل کر اعتراف کرلیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے شوق اور متعدد وائٹننگ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے۔ میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگت پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2017 یا 2018 میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے۔ اس وقت میں نے بہت سے وائٹننگ پروسیجرز کروائے اور میں اتنی گوری ہو گئی تھی کہ مارننگ شوز میں لوگ مجھ سے اس بارے میں سوال کرنے لگے تھے۔ اُس وقت بھی میں نے یہ بات نہیں چھپائی تھی اور بتایا تھا کہ یہ سب انجیکشنز کی وجہ سے ہے، اور اب بھی میں نہیں چھپا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رنگ گورا کرنے کے علاوہ مزید پروسیجرز کے ذریعے بھی میں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا ہے اور آئندہ بھی میں وائٹننگ پروسیجرز کرواتی رہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید