اسلام آباد ( رانا غلام قادر)حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز ،اسلام آباد انتظامیہ کوغیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ،چیف سیکرٹری اآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی یہی ہدایت کی گئی ،وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جولائی 2026 سے ایسے تمام افغان شہریوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا جو بغیر کسی قانونی دستاویز یا درست ویزا کے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو جمع کروانا لازمی ہوگا۔