بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذر اللّٰہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تنازع پر پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
انہوں نے بنگلادیش کے لیے پاکستان کے اظہار یکجہتی کو سوچا سمجھا قدم قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بنگلادیشی مشیر برائے کھیل نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شہباز شریف کے کابینہ سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کو نکالے جانے کے خلاف احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا۔
انہوں نے لکھا کہ بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، کیونکہ کھیل کے میدان میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔