• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم چاہتے ہیں کہ ویمن لیگ کا بھی آغاز ہو: فاطمہ ثنا

اسٹرائیک روٹیشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو کوچز نے محنت کروائی ہے: فاطمہ ثنا - فوٹو: اسکرین گریب
اسٹرائیک روٹیشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو کوچز نے محنت کروائی ہے: فاطمہ ثنا - فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ویمن لیگ کا بھی آغاز ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں قائم کیمپ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

کیمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں زیادہ کام ویمنز کھلاڑیوں کی فٹنس پر کیا ہے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں تاکہ ورلڈکپ کی تیاری کرسکیں۔ نوجوان کرکٹرز کو تجربہ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاور ہیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے جبکہ دو نئے فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹرائیک روٹیشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو کوچز نے محنت کروائی ہے۔ پریشر ہینڈلنگ سکھائی گئی ہے تاکہ مشکل صورتحال کوسنبھالا جاسکے۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ماضی میں فارمیٹ گیم مختلف تھا اور ہمارے اسکواڈ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ ایسی گیم کھیلنا ہے جس سے مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا جاسکے۔

کوچ وہاب ریاض کے انداز سے متعلق فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض جارحانہ انداز کے کوچ ہیں۔

انہوں نے دورہ جنوبی افریقہ پر اچھے نتائج آنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ہفتے کی صبح جنوبی افریقہ روانہ ہوگی، دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم تین ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید