• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

فوٹو: بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو: بشکریہ برطانوی میڈیا

ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک خرمشہر فور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرسکتا ہے اور 15 سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکا، ایران سے مذاکرات میں ان کے بیلسٹک میزائلوں پر بھی بات چیت کرنے پر مصر ہے جبکہ ایران بات چیت کو صرف جوہری مسائل تک مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ عمان میں امریکا، ایران مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ایران سے ڈیل ہوسکتی ہے یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید