• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے مذاکرات سے قبل ایران کا باہمی احترام پر زور

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
 ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام پر زور دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم نے دیانت داری سے سفارت کاری کے لیے قدم بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وعدوں کی پاسداری لازم ہے اور برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات محض الفاظ نہیں، پائیدار معاہدے کے بنیادی ستون ہیں۔

واضح رہے کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیِرِ خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی جانب سے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نمائندگی کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید