کراچی (نیوز ڈیسک) عمان میں آج امریکا ایران مذاکرات ، کشیدگی کے باوجود سفارتی حل کی امید، ایران کا جوہری پروگرام اور پابندیوں میں نرمی بات چیت کا محور، امریکا چاہتا ہے دیگر امور بھی زیر بحث آئیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے دیگر مسائل نہیں، صرف جوہری پروگرام پر بات ہوگی ۔ تہران نے مذاکرات کومنصفانہ اور پابندیوں کے خاتمے سے جوڑنے پر اصرار کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج جمعہ کو عمان میں ہوں گے، جن کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام اور عائد کردہ پابندیوں میں نرمی پر بات چیت کرنا ہے۔ خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد بحر عرب میں فوجی طاقت جمع کرنے کا حکم دیا۔