اڈیالا جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کردی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل جماعت علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجا تھا۔
عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات بتائی تھیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا۔