ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس عراقچی کے ہمراہ نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی، ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی، نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور حامد غنباری اور دیگر ایرانی سفارت کار بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔