• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل11، سیالکوٹ نے 4 کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کےلیے ٹیم سیالکوٹ نے 4 کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان کردیا ہے۔

بطور ٹیم پہلے سیزن میں شرکت کےلیے سیالکوٹ اسٹالینز نے 6 فرنچائز سے ریلیز پلیئرز میں 4 کو بطور ریٹینشن پک کرلیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں سیالکوٹ نے محمد نواز کو 6 کروڑ 16 لاکھ میں اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں سلمان مرزا کو 3 کروڑ 92 لاکھ میں ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

سیالکوٹ کی ٹیم نے احمد دانیال کو گولڈ جبکہ سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں ری ٹینشن کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید