اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 16 جنوری کو وجوہات کے ساتھ ضمانت منظور کرنے کا آرڈر دیا، بغیر کوئی وجہ بتائے ضمانت منظوری کا آرڈر واپس لے لیا گیا، آئندہ تاریخ تک ضمانت منسوخی کا آرڈر معطل رہے گا۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔